اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)جیل حکام کی نظر ثانی درخواست مسترد،عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دےدیا۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پرسماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک موجود بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے اور ذاتی معالج سے چیک اپ کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا10 ، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں،تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا ،اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کرنے والو ں کی فہرست تبدیل کر دی،پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فہرست سے علی امین گنڈاپور کا نام خارج کرکے احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا ،نئی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔
درخواست مسترد، عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم

















