بانی کے حکم پر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید ا کبر مستعفی
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید ا کبر نے استعفیٰ دے دیا، جنید اکبر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا میرے لیے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پارٹی قائد کا حکم ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو استعفیٰ دےدیا۔
ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ،جنید اکبر کے استعفیٰ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

















