لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ”آپریشن سندور“تندور بن چکا،بھارت کیخلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا،مودی حکومت کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا،دشمن کو اپنے طیاروں،ایئر ڈیفنس سسٹم اور میزائلوں پر ناز تھا،سب خاک میں ملا دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب خود زخمیوں کی عیادت کےلئے سی ایم ایچ تشریف لے گئیں اور شہدا کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا،مودی صاحب فلموں کی طرح سمجھ رہے تھے پاکستان کو ہرا لیں گے لیکن جنگ حقیقت تھی، کوئی فلمی سین نہیںابھی صرف ٹریلر دکھایا،پوری فلم باقی ہے،شہریوں کی قربانیاں کسی مالی پیکیج کی محتاج نہیں تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب جلد شہدا کے لواحقین کےلئے امدادی پیکیج کا اعلان کریں گی۔
وزیراطلاعات نے کہااپنی سرزمین ،شہدا پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،نواز شریف صرف لیڈر نہیں بلکہ وژنری ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کےساتھ ملکر ملک بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا،پورا آپریشن نواز شریف کی قیادت میں ڈیزائن ہوا تھا۔
بعد ازاں عظمیٰ بخاری نے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کرکے بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے غازیوں، زخمی اہلکاروں کی عیادت کیا اور بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















