بھارتی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا،گورنر کے پی

پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی نے بھارتی خاتون پائلٹ کو گرفتار کر نے کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاپاکستان نے بھارتی جہاز گرا کر خاتون پائلٹ کو گرفتار کر لیا ،خبر جلد ہی منظر عام پر آ جائےگی،بھارت نے پشاور کو بھی ڈرونز کے ذریعے ٹارگٹ بنایا،پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

گورنر کے پی نے کہاپاکستانی جواب کے بعد بین الاقوامی برادری جاگی ،بھارت کے قطر،کینیڈا سمیت ہر جگہ بندے پکڑے گئے،بھرپورجواب دیا جائے گا۔