حکومت قومی یکجہتی کیلئے عمران خان کو رہا کرے،اسد قیصر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے حکومت قومی یکجہتی چاہتی ہے تو عمران خان کو رہا کرکے جھوٹے مقدمات واپس لے۔

ومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا پاکستان پر کوئی مسئلہ آتا ہے تو پوری قوم اختلاف بھلا کر اکٹھی ہو جاتی ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ذمہ دار سیاسی جماعت کا کردار ادا کیا،وزیراعلیٰ کے پی کو عدالتی آرڈر کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا، بھارت نے حملہ کیا تو اپنا غصہ موخر کردیا،بھارتی حملے والے دن ملٹری کورٹس کافیصلہ آیا،حکومت نے قومی یکجہتی کو پارا پارا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاکستان حالت جنگ میں ہے لیکن پی ٹی آئی ورکرز کےخلاف کریک ڈاون ختم نہیں ہو رہے، حکومت کی ذمہ داری ہے قومی یکجہتی کےلئے ماحول بنائے۔