بھارت میں بلاول ،عمران کا بھی ایکس اکاونٹ بلاک
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بھارت کاآزادی اظہار رائے پر ایک اور کاری وار،بلاول بھٹو،عمران خان کا ایکس اکاونٹ بھی بلاک کر دیا۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا بھارت نے پہلگام واقعہ کا الزام تو پاکستان پر دھر دیا تاہم سچائی سامنے آنے پر سخت گھبراہٹ کا شکار ہے، حالیہ بھارتی اقدامات پاکستانی موقف کو تقویت دے رہے ہیں،مودی سن لو آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں، بلاول پاکستان کے عوام کی آواز ہیں، اکاونٹ بلاک کرنا بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے۔
شیری رحمن نے کہابھارت کے پاس فیس سیونگ کا کوئی راستہ نہیں بچا،بھارت سنسرشپ کا راستہ اپنانے کی بجائے شواہد پیش کرے،تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوششیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر تشویش کو بڑھا رہی ہیں۔



















