بھارت کے اندر سے فالز فلیگ کی آوازیں اٹھنا شروع

نئی دہلی:(مشرق نیوز)مودی کی مشکلات میں اضافہ، بھارت کے اندر سے فالز فلیگ کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی ناکامی و خفیہ وارننگ کے باوجود پہلگام میں 26 سیاحوں کا قتل ہوا، خفیہ اطلاعات کے باوجود بھارتی سکیورٹی ایجنسیز خواب غفلت میں سوئی رہیں،سرینگر میں وزیر آعظم کی آمد سے قبل سکیورٹی کا بڑا واقعہ کئی سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے، مودی حکومت کی لاپرواہی یا سازش؟ پہلگام میں بھارتی شہریوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی۔

اخبار نے رپورٹ میں سوال اٹھایا سیاحوں کی جانیں خطرے میں تھیں تو حکومت نے خفیہ ایجنسیوں کی وارننگ کو کیوں نظر انداز کیا ،ذمہ داری مودی حکومت پر ہے۔