اسلام آباد (بیورورپورٹ) سابق وزیر اعظم و عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے حکومت نوجوانوں کو بنیادی حقوق نہیں دے سکتی تو آئین سے ختم کر دے، نظام ٹھیک ہونے سے مسائل حل ہوں گے کسی شخص کی وجہ سے نہیں، آئین کے مطابق سب نے حلف اٹھایا ، ملک کیخلاف کچھ بھی ہوگا تو آواز اٹھائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا آئین کے مطابق دیئے گئے رائٹس نوجوانوں کیلئے دستیاب نہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار فراہم کرے،ترامیم اور بلز لوگوں کے سامنے لانے پر مزید بہتری لائی جاسکتی ہے، آئینی ترامیم اور بلز پبلک پراپرٹی ہوتے ہیں، حقائق لوگوں کے سامنے لانے سے ڈرتے ہیں۔
حکومت نوجوانوں کو بنیادی حقوق نہیں دے سکتی تو آئین سے ختم کر دے، خاقان



















