اسلام آباد: ( ) ملکی برآمدات 7 برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
دستاویزات کے مطابق جولائی سے اپریل تک برآمدات 27 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 32 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف پورا کرنے کیلئے ساڑھے 5 ارب ڈالر کی برآمدات کرنا ہوں گی۔
رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک تجارتی خسارہ 21 ارب 35 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ برآمدات کم اور درآمدات اپریل میں زیادہ رہنے کے باعث تجارتی خسارہ 8.81 فیصد بڑھ گیا، مارچ تک تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 4.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ملکی برآمدات 7 برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں



















