جنگ ہوئی تو بھارت صفحہ ہستی سے مٹ جائےگا:کھیل داس کوہستانی

کراچی: (بیورورپورٹ)وزیرمملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے پہلگام واقعہ پر پاکستان پر الزامات لگانے کا مودی حکومت کا ڈرامہ ناکام ہوگیا ،بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی نے کہامودی نے جنگ کا آغاز کیا تو یاد رکھے بھارت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا،مودی بھارت میں رہنے والے اقلیتوں پر ظلم کرتا ہے،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محفوظ اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،وطن عزیز کی حفاظت کےلئے اقلیتیں حکومت ،فوج کےساتھ ہیں۔