افراط زر،کرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پالیا :وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہے معاشی استحکام کےلئے عالمی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے، حکومت نے اصلاحات سے افراط زر اور کرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پالیا۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے عہدیداروں اور ممبران کےساتھ زوم میٹنگ میں وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام اور اصلاحات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاحکومت نہ صرف معاشی استحکام کو برقرار رکھنا چاہتی ہے بلکہ نجی شعبے کو ترقی کا اہم محرک بنانے کےلئے بھی پر عزم ہے۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہاحالیہ معاشی بہتری سے آئندہ مہینوں میں سرمایہ کاری کے مزید بہتر مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کے معاشی استحکام کےلئے عالمی شراکت داروں کی حمایت حاصل ہے، حکومتی کوششوں سے افراط زر اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے پر قابو پا لیا گیا ،جون تک زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے ،پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو جون تک 10.6 تک پہنچ جائے گا۔