بھارت سچ سے خوفزدہ، وزیراعظم ،ISPRکا یو ٹیوب چینل بلاک

اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور: (بیورورپورٹ،خبر نگار)بھارت سچ سے خوفزدہ،وزیراعظم،آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل ،قومی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بلاک کردئیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب یوٹیوب چینل پر چلنے پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی، بھارت کی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی گئی،یوٹیوب انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر ہٹائے جانے کےخلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

دریں اثنا پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی حکومت نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بلاک کر دیا۔

ذرائع ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی حکومت نے ذرائع ابلاغ ،میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل ، ایکس اکاونٹ بھی معطل کردیا،پہلگام حملے کے بعد مودی حکومت کی جانب سے میڈیا پر قابض ہونے کی کوشش کی گئی،پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔

مزید برآںبھارت نے قومی ٹیم کے کپتان رضوان ،سٹار بیٹر بابراعظم کے یوٹیوب ، سوشل میڈیا اکاونٹس بند کردئیے ۔

ادھر پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی بھی بند کردی گئی،ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق فرنچائز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کےلئے بند کردیئے گئے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی، پیغام میں کہا گیا آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں،پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ہیں جبکہ محض لاہور قلندرز کے مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔