ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے تجاوزات گرانے والے اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر سخت اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے ہدایت کی کہ دھمکیاں دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔ واضح رہے کہ بیرون لاری اڈا میں تجاوزات گرانے پر عملے کو فون پر دھمکیاں دی گئیں تھیں۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ کوئی شخص خواہ کتنا ہی بااثر ہو، قانون سے بالاتر نہیں۔مسمار کی گئی دکانوں کا ملبہ فوری اٹھانے کی بھی ہدایت۔وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ اور ڈائریکٹر پی ایچ اے نیاز احمد مغل سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارک فتح شیر کالونی اور لیڈیز پارک و فٹ بال گرانڈ طارق بن زیاد کالونی سے فوری ملبہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی سٹریٹ اور پاکپتن بازار میں جاری ڈرین کا تعمیراتی کام بھی تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں جابجا بکھری ریڑھیوں کو فوری طور پر رہڑی بازار میں شفٹ کیا جائے۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ پی ایچ اے نہر لوئر باری دوآب پارک پر 10کروڑ روپے کی گرانٹ خرچ کرے۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتایا کہ پسپ پروگرام کے تحت تمام منصوبے30جون سے مکمل کرلئے جائیں گے۔
کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: کمشنر ساہیوال



















