بھارت سے تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہاہے نہیں چاہتے کشیدگی ہو، بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، کسی قسم کا تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہماری فضائیہ، بری اور بحری افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،عالمی برادری کشیدگی کم کرنے کیلئے دونوں ممالک سے رابطے کر رہی ہے، پہلگام واقعہ کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں، میں چاہوں گا جنگ نہ ہو۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی کم نہ ہوئی تو صورتحال محدود جھڑپوں سے بڑھ کر مکمل جنگ کی صورت بھی اختیار کر سکتی ہے، جنوبی ایشیا کے روایتی حریفوں کے درمیان کشیدگی ہمیشہ تشویش کا باعث ہوتی ہے۔