سرحدوں پر تناو،جلاوگھیراووالوں نہیں، پاک فوج کےساتھ کھڑے ہونا ہے، مریم نواز


لاہور:(اپنے نمائندے سے،ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز،وزیراعلیٰ مریم نوازنے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا، طلبہ کو پہلی مرتبہ 13thجنریشن کور آئی سیون کے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز ،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کےلئے لیپ ٹاپ سکیم کا ای پورٹل اوپن کر دیا گیا ،پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3136 طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے، بلوچستان 938،آزاد جموں و کشمیر 517 اور گلگت بلتستان 410طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے۔

مریم نوازنے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا،صدارتی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں،تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلبہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے مریم نواز کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی، تقریب میں طلبہ نے ”سوہنی دھرتی“و دیگر نغمے پیش کئے،”سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد“وزیراعلیٰ نے خود ملی نغمہ گایا اور حاضرین بھی شامل ہوگئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاسرحدوں پر تناو¿ ہے، جلاو¿ گھیراو¿ والوں نہیں، پاک فوج کےساتھ کھڑے ہونا ہے، پاک فوج نے وطن عزیز کی خاطر بہت قربانیاں دیں،مالی حالات کے باعث کوئی بچہ پڑھ نہ سکے تو دکھ ہوتا ہے، صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کا مستقبل روشن ہے، لیپ ٹاپ سکیم میں بچیوں کا حصہ زیادہ رکھا گیا ،ایک بھی لیپ ٹاپ بغیر میرٹ کے نہیں دیا گیا، ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے، میں آپ کی ماں کی طرح ہوں ، تمام خواب پورے کروں گی، سکالر شپ 30 سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہابارڈر پر بہت ٹینشن ہے مگر بچوں آپ نے ڈرنا نہیں ،نوجوان عہد کرلیںہر قدم ملک کی بھلائی کےلئے ہوگا ، طلبہ سے محبت ، احترام کا رشتہ تاحیات قائم رہے گا،وردی کو ڈنڈے پر ٹانگنے والے جیلوں میں ہیں، ملکی مفاد کےخلاف کام کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لبرل پارٹی کینیڈاکے مارک کارنی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاامید ہے مارک کارنی کی قیادت میں پا کستان ، کینیڈا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مزید برآں مریم نواز نے لاہور راوی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے غیر معیاری گیس و سلنڈر کی خرید و فروخت پرکریک ڈاون مزید سخت کرنے کا حکم دےدیا۔