مخصوص نشستوں کے فیصلے کےخلاف نظرثانی کیس 6مئی کوسماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کےخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی بنچ 6 مئی کو نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرےگا۔

بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی شامل ہیں۔