بڑا اعزاز اسلام آباد کے نام،دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑا اعزاز اسلام آباد کے نام،عالمی سطح پر محفوظ ترین شہروں میں شمار کر لیا گیا ، بین الاقوامی گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں پر مبنی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، سڈنی، اوسلو، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا جیسے بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا گیااسلام آباد کا سیفٹی انڈیکس 68.12 اورکرائم انڈیکس 31.8 ہے ، سکور اسلام آباد کو نہ صرف محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں ممتاز بناتا بلکہ کئی ترقی یافتہ ممالک کے مشہور شہروں سے بہتر پوزیشن پر لے آتا ہے،وفاقی دارالحکومت پر سکون اور شہریوں کےلئے قابل اطمینان شہر ہے۔