اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی بھارتی سازش بے نقاب، بھارت نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ سکیچز سے پروپیگنڈا کھڑا کر دیا۔
دہشتگردوں کے جاری کردہ خاکے اے آئی سے بنائے گئے، پہلگام حملے کے نام پررچائے گئے جھوٹے ڈرامے کوجعلی خاکے بنا کر تقویت دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔
مصنوعی ذہانت سے بنے خاکے فلمی کہانی،بھارت کی مکاری کا منہ بولتا ثبوت ہےں،ثبوت غائب،ڈرامہ فلاپ، ایک ہی پیٹرن پر بنے تمام سکیچ اے آئی کی تخلیق کا منہ بولتا ثبوت ہے،نقلی چہروں سے پھیلایا گیا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا زمین بوس ہوگیا۔
جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی بھارتی سازش بے نقاب



















