سپیکر نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں اظہار اطمینان کردیا
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے مشترکہ مفادات کونسل کے پلیٹ فارم سے متفقہ فیصلوں کی منظوری وفاق کو مزید مضبوط کرے گی۔
سردا ر ایاز صادق نے نہروں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر اظہار اطمینان اور نہروں سمیت تمام امور کو اتفاق رائے سے حل کرنے پر وزیراعظم ، صوبائی وزرائے اعلیٰ کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاسیاسی و قومی قیادت نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی، بات چیت سے ہر مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے، امید کرتا ہوں نہروں کے معاملے پر ہونے والا احتجاج اب ختم کر دیا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہامشترکہ مفادات کونسل نے دشمن کو بھی موثر انداز میں اپنے متحد ہونے کا پیغام دیا ، بھارت کو کسی بھی قسم کی جارحیت مہنگی پڑے گی، پوری قوم وطن کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے جھوٹے الزامات کا پردہ چاک ہوچکا ، بھارت نے اب تک پاکستان کی پیشکش کا جواب بھی نہیں دیا، موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، اتحاد اور ہم آہنگی کی بہت ضرورت ہے۔

















