کارکے شپ ریفرنس ،راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزم بری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کارکے شپ ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزموں کو ریلیف،احتساب عدالت نے رینٹل پاور کے 3 اہم ریفرنسز پر فیصلے سناتے ہوئے بری کردیا۔

جج علی وڑائچ نے ریفرنسز پر فیصلے سنائے،کارکے شپ ریفرنس میں 22 ارب کی کرپشن کا تخمینہ لگایا گیا تھا،شرقپور،بھکیکی پاور پراجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت متعددملزموں کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ۔