بھارت کےخلاف متحد ہیں،عمران خان کاجیل سے پیغام

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے بھارت کےخلاف متحد ہیں۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل چودھری نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی نے واضح کہا بھارت کےخلاف متحد ہیں،حکومت نے فیصلے کرتے ہوئے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا،بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پرالزام لگا دیتا ہے،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاوکلا،اہلخانہ کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی،کسی کےساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ۔