لاہور (کرائم رپورٹر) نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر کے گھر میں کہرام برپا ،مقتولہ ٹک ٹاکر آیت کریم کی بہن زینب کے مطابق اپنی بہن سے ملنے کیلئے آئی تھی کہ اس کے گھر کے باہر کچھ محلے دار کھڑے دیکھ کر پریشان ہو گئی جس کے بعد گھر کے اندر جا کر دیکھا تو میری بہن بیڈ کے اوپر مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی جس کے بعد فوری پولیس کو اطلاع دی متعلقہ تھانہ نواب ٹاﺅن کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی آیت کا گلا دبا کر قتل کیا اطلاع ملنے پر ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، ملزم سعد اور مقتولہ کا آپس میں جھگڑا رہتا تھا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے ،مقتولہ کی بہن کا کہنا تھا کہ آیت کے قتل بارے علم ہونے پر ہمارے گھر میں ماتم کا سماں ہے، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میری بہن کے ظالم شوہر کو گرفتار تو کر لیا ہے افسران سے التجا ہے کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
نواب ٹاﺅن، معمولی جھگڑے پر ٹک ٹاکر شوہر کے ہاتھوں قتل


















