ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کا اعزاز لاہور کے نام


لاہور: (خبر نگار) پاکستان ،پنجاب کےلئے قابل فخر لمحہ، ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کا اعزاز لاہور کے نام،پاکستانی وفد کی موثر سفارت کاری سے، میری (ترکمانستان) اور کراکول (کرغزستان) کی نامزدگیاں واپس لے لی گئیں۔

ترکیہ کے شہر ارزروم میں چھٹے ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس میںلاہور کو ”ٹورازم کیپٹل 2027“ قرار دیا گیا،پاکستانی وفد کے سربراہ عاشق کرمانی نے طویل بات چیت کے بعد ترکمانستان اور کرغزستان کے سفیروں کو اپنے شہروں کی نامزدگیاں واپس لینے پر قائل کیا،اجلاس میں لاہور کی تاریخ، ثقافت اور ورثے پر ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پراپنے پیغام میں کہا پاکستان اور پنجاب کےلئے قابل فخر و تاریخی لمحہ ہے لاہور کو ”ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027ئ“ کا اعزاز دیا گیا،شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کےساتھ لاہور دنیا کے استقبال کےلئے تیار ہے،پاکستان، پنجاب اور لاہور کے حسن کو دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے،ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کی حیثیت سے لاہور عالمی منظرنامے پر روشن مرکز ہونے جا رہا ہے،ای سی او ممالک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔