”اب چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی ،ناقابل برداشت ہوگی“،بیرسٹر سیف

پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے اب چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کےخلاف فسطائیت قابل مذمت ہے، بھارت اپنے سکرپٹڈ ڈرامے میں معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرے،مودی حکومت کی فاشسٹ سوچ پورے خطے کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہابھارت کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام سے باز رہے ورنہ پاکستانی قوم دشمن کو جواب دینا جانتی ہے،بھارت نے کوئی حرکت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،موجودہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے، عمران خان کی رہائی کے بغیر قومی یکجہتی ناممکن ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔