بھارتی آبی جارحیت، بغیر اطلاع دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا

مظفر آباد: (مشر ق نیوز)بھارتی آبی جارحیت، بغیر اطلاع دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا،انتظامیہ نے مظفرآباد میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی سے پانی کی سطح اچانک بلند ہو گئی ،مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،دریا کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیئے گئے۔