کراچی:(بیورورپورٹ)جسٹس ظفراحمدراجپوت نے ریمارکس دیئے ہیںآسمان سے 10فرشتے بھی اتر کر آجائیں پولیس ہراساں نہیں کر ے گی تو یقین نہیں آئے گا، پولیس کے کرتوت ہی ایسے ہیں یقین کرنا مشکل ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں چائنیز کو رہائش فراہم کرنے پر ہوٹل منیجر کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دینے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا چائنیز شہری ایئرپورٹ سے رجسٹریشن کراکے بم پروف گاڑی میں نکلتے ہیں، ہوٹل انتظامیہ بھی ایس او پیز کے مطابق مہمانوں کی سکیورٹی کا اہتمام کرتی ہے لیکن پولیس چائنیز مسافروں کو رہائش فراہم کرنے سے منع کرتی ہے، روکا جائے۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے آسمان سے10فرشتے بھی اتر کر آجائیں پولیس ہراساں نہیں کرے گی تو یقین نہیں آئے گا، سفید پوش منیجرز کو تھانے طلب کرنا اور لاک اپ کی دھمکیاں دینا کونسا قانون ہے،حفاظت کرنےوالے محکمے ہی شہریوں کو ہراساں کرتے ہیں، کسی کا کاروبار تباہ ،عزت برباد ہوجائے، خیال ہی نہیں،عدالت نے انسپکٹر آغا معشوق علی کو حلف نامے کے ساتھ 14مئی کو طلب کرلیا۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















