پائیدار ترقی و امن کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے:اسحاق ڈار

اسلام آباد: ( ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے اقوام متحدہ کے تمام پلیٹ فارمز پر تعمیری کردار جاری رکھیں گے۔


عالمی یوم کثیرالجہتی و امن کیلئے سفارت کاری پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے پاکستان کے اقوام متحدہ کے چارٹر پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا پاکستان اقوام متحدہ کے تمام پلیٹ فارمز پر تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

پاکستان 26-2025 میں سلامتی کونسل کا منتخب رکن ہوگا، پاکستان گلوبل چیلنجز کا حل صرف مضبوط کثیرالجہتی نظام میں ہے، پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔

نائب وزیراعظم نے کہا دنیا کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، پرانے تنازعات کے حل کیلئے کثیرالجہتی کوششیں تیز کی جائیں، پائیدار ترقی و امن کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔