ٹھٹھہ ،وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ،محفوظ رہے

ٹھٹھہ،اسلام آباد، کراچی:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ٹھٹھہ میں کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ،پتھراﺅ،وزیر مملکت محفوظ رہے۔

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پروگرام میں شرکت کےلئے جا رہے تھے،نہروں کیخلاف ہونےوالے احتجاج میں شریک مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا،گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے ،پتھراﺅ کیا،شدید نعرے بازی بھی کی گئی،گاڑی کو نقصان پہنچایا تاہم کھیئل داس کوہستانی حملے میں محفوظ رہے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھیئل داس کوہستانی نے کہا پانی کا معاملہ صرف مذاکرات کی میز پر حل ہوگا ،سڑکوں یا جلسوں میں نہیں،سندھ میں پانی کے نام پر پی پی کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سابق صدر عارف علوی فتنہ پھیلانے والا ہے،پی پی،ن لیگ کی قیادت ملکی سالمیت کےلئے متحد ہے ،پاکستان کو کمزور نہیں ہونے دینگے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے تفصیلات طلب کرلیں، وزیراطلاعات نے کہا عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سندھ حکومت واقعہ کی مکمل و شفاف تحقیقات کرے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکسی کو بھی حق حاصل نہیں قانون اپنے ہاتھ میں لے،حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیاجائے۔