حیدرآباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا،گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب متاثرہ افراد کو گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی گاوں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے ،135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا خواتین کو گھروں کا مالک بنایا تاکہ پوری نسل ترقی کرسکے۔
بلاول بھٹو کادورہ،سیلاب متاثرین کوگھروں کامالک بنادیا

















