راولپنڈی (بیورو رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 4خوراج جہنم واصل کر دیئے،آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اپریل کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 4 خوارج واصل جہنم ہو گئے،دوسری جانب خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے بہادر سپوت سپاہی باسط صدیق نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 خوراج جہنم واصل، جوان شہید



















