جسٹس منصور، جسٹس منیب کی مخالفت ،آئینی بنچ کیلئے 2 نئے ججوں کے ناموں کی منظوری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی ، جسٹس علی باقر نجفی کو عدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ کا جج بنانے کی منظوری دےدی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئینی بنچ کےلئے 2 مزید ججوں کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کو آئینی بنچ کا جج بنانے کی منظوری دےدی، جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے کے ساتھ دونوں ججز کو آئینی بنچ میں شامل کرنے کی منظوری دی،ذرائع کے مطابق جسٹس عقیل عباسی کے نام کی منظوری 8 ووٹوں کی اکثریت دے گئی، جسٹس علی باقر نجفی کو 7 ووٹ ملے، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر نے آئینی بنچ میں مزید ججز تعیناتی کی مخالفت کی، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی،مخالفت کرنےوالوں کا موقف تھا آئینی بیچز میں ججز نامزدگی کےلئے رولز بنائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل نے دونوں ججوں کی منظوری کے عمل میں حصہ نہ لیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا میں رولز کمیٹی کا سربراہ ہوں، رولز بننے تک کوئی رائے نہیں دے سکتا،ذرائع نے بتایا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی کیلئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

چیف جسٹس نے جسٹس عقیل عباسی کی آئینی بنچز میں شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا،جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کی آئینی بنچ میں شمولیت کے بعد سپریم کورٹ میں آئینی ججز کی تعداد 15 ہو گئی،اجلاس میں اعلیٰ عدالتی امور اور بینچ کی فعالیت کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔