فروری میں محفوظ بسنت منانے کےلئے حکمت عملی تیار
لاہور: (خبر نگار) فروری میں محفوظ بسنت منانے کےلئے حکمت عملی تیار ، ڈور اور پتنگ فروخت کرنےوالے کی رجسٹریشن ہو گی ،2روز کےلئے موٹرسائیکل پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی گئی ۔
بسنت پر اڑھائی تاوا گڈے تک کی اجازت ہو گی ،چرخی پرپابندی ،ڈور کی پنے میں فروخت ہو گی۔
اجلاس کی ا ندرونی کہانی کے مطابق بسنت پر استعمال ہونے والی ڈور کے ٹیسٹ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری سے کرا لئے گئے ،لیبارٹری سے پاس ہونے والے ٹیسٹ کے نمونہ جات کے مطابق ڈور تیار کی جائے گی،بسنت سے پہلے جون میں ڈوڑ ،پتنگ کی چیکنگ کےلئے کسی مقام پر ریہرسل ہو گی۔



















