اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے عدالتی کارکردگی، جائیداد تحفظ کے حق سمیت اہم معاملات پر خدشات کا اظہار کردیا
ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے اہم ملاقاتیں کیں،عدالتی کارکردگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشن نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد حقوق کے تحفظ سمیت بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرنےوالے معاملات پر خدشات کا اظہار کر دیا۔
،صدر سپریم کورٹ بار نے آئی ایم ایف مشن کو عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کی کوششوں، قانون سازی اور ویڈیو لنک سہولت سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیا،ملاقات میں اتفاق کیا گیا مسائل کا حل سیاسی و اقتصادی استحکام اور بہتر طرز حکمرانی سے ہی ممکن ہے،اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن سوالنامہ بھی ایسوسی ایشن کو بھیجے گا، جواب میں تفصیلی جوابات، تجاویز اور سفارشات دی جائیں گی،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے اپنا جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی۔
IMFعدالتی کارکردگی، جائیداد تحفظ کے حق سمیت اہم معاملات سے غیر مطمئن

















