سرت،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر برد،11افراد لقمہ اجل،4پاکستانی بھی شامل ہیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کشتی کو حادثہ 12 ،13 اپریل کی درمیانی شب لیبیا شہر سرت کے نزدیک حراوہ ساحل کے قریب پیش آیا،پاکستانی وزارت خارجہ کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق کشتی تارکین وطن کو لیبیا سے لے کر یونان جا رہی تھی،مرنے والے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،پاکستانیوں کاتعلق منڈی بہاوالدین ،گوجرانوالہ سے ہے۔
ادھر پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے لیبیا کے شہر سرت کا دورہ کیا، 4 پاکستانیوں کی شناخت ہونے کی تصدیق کردی،مزید لاشیں ملنے کاخدشہ ہے،ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا4 پاکستانیوں کی شناخت دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی، 2 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔
تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر برد،4پاکستانیوں سمیت 11افراد لقمہ اجل



















