وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف


پشاور: (مشرق نیوز) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا،وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ۔

بیرسٹر سیف نے کہااورنگزیب نے حکومتی دعووں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے، حکومت دعووں کی بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔