پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق علی امین گنڈا پور جلد ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل جائیں،ملاقات میں اہم سیاسی امور زیر بحث آئیں گے ،علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے،ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات اوراختلافات پر بھی بات چیت ہوگی۔
مائنز ایکٹ،وزیراعلیٰ کے پی عمران خان سے ملاقات کرینگے



















