اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کا5رکنی آئینی بنچ ججز سینیارٹی تنازع پر سماعت کرےگا۔
5 رکنی آئینی بنچ کے سامنے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر جج قرار دینے، 3ججوں کی دوسرے ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر اور ٹرانسفر ہونے والے ججوں کو کام سے روکنے کےلئے دائر 7 آئینی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کردی گئیں۔
بینچ میں جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔
ججز سینیارٹی تنازع پر5رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا



















