اسلام آباد :(بیورورپورٹ)عدالت نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کےخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کیس پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی،عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال کیس، سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کارروائی موخر



















