کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کااجلاس پیر تک ملتوی کردیاگیا۔

اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہواتوپی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی ،سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دیتے،ایاز صادق نے گنتی شروع کرائی مگر کورم پورا نہ نکلا ،آدھے گھنٹے کا وقفہ کرنا پڑا،بعدازاں ایاز صادق نے کہا آپ لوگ ایوان کو چلنے ہی نہیں دینا چاہتے،کورم کی کمی کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا۔