منسک: ( ) وزیراعظم کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
منسک میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایوان آزادی آمد پر گلے مل کر پرتپاک استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی، دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
وزیراعظم کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش



















