وزیراعظم کوون مین شو بنا دیں:جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس جمال مندوخیل نے گلگت بلتستان ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی کیس کے دوران ریمارکس دئیے اگر وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019 پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کیس پر سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے کہا مشروط طور پر اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے آرڈر 2018 پڑھ کر بھی سنایا،جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے آرڈر 2018 کے تحت تو ججز کی تعیناتی وزیر اعلیٰ اور گورنر کی مشاورت سے کرنے کا ذکر ہے، گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا وزیراعظم گورنر کی ایڈوائز ماننے کے پابند نہیں ،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کا مطلب ہے وزیر اعظم جو کرنا چاہے کر سکتے ہیں تو ون مین شو بنا دیں،ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے کہا سٹے آرڈر کی وجہ سے ججز کی تعیناتی کا معاملہ رکا ہوا ہے۔

جسٹس علی مظہر نے ریمارکس میں کہاسٹے آرڈر ختم کر دیتے ہیں آپ مشاورت سے ججز تعینات کریں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے پارلیمنٹ قانون سازی کر کے معاملے کو حل کیوں نہیں کرتی،اٹارنی جنرل نے کہاپارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔