ریاست مخالف پروپیگنڈا ، PTIرہنماوں کے وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ریاست مخالف پروپیگنڈا کیس میں بڑی پیشرفت،جے آئی ٹی نے تعاون نہ کرنے پر 20پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پیشی کے متعدد نوٹس بھیجے ،رہائش گاہوں پر نوٹسز کی تعمیل بھی کرائی گئی،وارنٹ عدم تعاون پر جاری کرنے کافیصلہ کیا گیا،رہنماﺅں میں وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم نقوی، تیمور سلیم، جبران الیاس ،خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی و دیگر شامل ہیں۔