دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں، عالمی برادری کو تعاون کرنا ہوگا،محسن نقوی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں، عالمی برادری کو تعاون کرنا ہوگا۔

محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ اور محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر نے ملاقات کی، پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دہشتگردی، سمگلنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی،سینئر امریکی عہدیدار ایریک میئر نے مطلوب دہشتگرد شریف کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان سے اظہار تشکر،جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت و جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا جون میں مشترکہ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کااسلام آباد میں انعقاد انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم ثابت ہوگا،دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں، نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو تعاون کرنا ہوگا، پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، امریکی وفد کا دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا،ایریک میئر نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے تحت فراہم کردہ مواقعوں میں دلچسپی کا اظہارکیا۔