بہتر عدالتی اصلاحات سٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے ہی ممکن ہے،چیف جسٹس
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاہے سٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے ہی بہتر نتائج کی حامل عدالتی اصلاحات ممکن ،نظام انصاف میں بار ایسوسی ایشن کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
عدالتی خدمات کی بہتری کےلئے سٹیک ہولڈرز کےساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا نشست نیشنل جوڈیشل کمیٹی کی آئندہ میٹنگ کے ایجنڈے پر رائے حاصل کرنے کےلئے سٹیک ہولڈرز کےساتھ ہونےوالی ملاقاتوں کے سلسلے میں سے ایک تھی، عدالتی اصلاحات، سستے انصاف، عدالتی نظام کی بہتری کےلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
شرکا نے اپنی بصیرت، مہارت ،تجاویز کا تبادلہ اورانصاف کی بہتر و مو¿ثر فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے شرکا کی مشاورت کو سراہتے ہوئے ریمارکس دئیے بامقصد پیشرفت تعاون سے ہی ممکن ہے۔



















