اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا درست ہے ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں، اگر کوئی ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا،عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا،دوران سماعت دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اپنایا جج کا تبادلہ ہو چکا۔
مسئلہ ہائیکورٹ کے ریمارکس اور جرمانے کا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہائیکورٹ کا فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل اور اے ٹی سی جج کے کیریئر پر اثرانداز نہیں ہوگا، لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو پیغام دےدیا جس سے ایڈمنسٹریٹو جج نے بھی اتفاق کیا، ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، جرمانے ادا کر دیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں، درست ہے ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں، ٹرائل کورٹ کو3 ماہ میں ٹرائل کارروائی مکمل کرنے کا کہہ دیتے ہیں، ٹرائل عدالت ہر 15 روز کی پراگرس رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کرے گی۔
وکیل پنجاب حکومت نے کہا 9 مئی کیا ہے مختصر بریف تیار کیا ، چیف جسٹس نے کہا متعلقہ مواد کا انتظار تھا لیکن آیا نہیں، وکیل پنجاب حکومت نے مو¿قف اپنایا ٹرائل عدالت نے ضمانت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آپ سوچ لیں ہم 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کا آرڈر دے دیتے ہیں، اگر کوئی ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو وکیل پنجاب حکومت نے عدالتی آپشنز پر نئی ہدایات کےلئے مزید مہلت مانگ لی ، عدالت نے وکیل پنجاب حکومت کو آج تک کا وقت دےدیا۔
چیف جسٹس نے کہا فرض کر لیں ضمانت کا فیصلہ واپس لے لیں پھر کیا ہوگا، وکیل پنجاب حکومت نے کہا 9 مئی صرف احتجاج تھا ریلی نہیں تھی، 9 مئی کو ایک ادارہ پر حملہ کیا گیا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ٹرائل کورٹ کو 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا کہہ دیتے ہیں، ضمانت منسوخ کرے تو ٹرائل رہ جائے گا، وکیل پنجاب حکومت نے کہا ٹرائل پراسیکیوشن مکمل کرائیں گے،چیف جسٹس نے کہا ہم سے کسی قسم کی فائنڈنگ نہ لیں، وکیل پنجاب حکومت نے کہا 3 ماہ میں ٹرائل مکمل نہیں ہوگا، ٹرائل عدالتوں میں چالان داخل نہیں ہو سکیں گے،چیف جسٹس نے کہا کہہ دیتے ہیں جنگی ضمانت ہو چکی ہے وہ 7 دن میں شامل تفتیش ہو، 7 دن میں ملزمان شامل تفتیش ہو عدالت 4 ماہ میں فیصلہ کرے،عدالت نے کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی۔
ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں: چیف جسٹس،9 مئی کے مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹادیں



















