لاہور (مشر ق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔ پی سی بی کے مطابق ٹکٹ سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 7 اپریل سے نجی کوریئر سینٹرز پر شروع ہو جائیگی۔
آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں نجی کوریئر کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے حاصل کی جا سکیں گی، پاکستان سپر لیگ چار شہروں راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں 18 مئی کو کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کیلئے عام ٹکٹ کی قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک میں دستیاب ہوں گے۔
پی ایس ایل 10، میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز ہوگا



















