فیصل آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے قوم کا دو ٹوک فیصلہ ہے دہشتگردی کسی صورت قبول نہیں ،ماہ ر نگ بلوچ ، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو دہشتگرد نہیں کہتے، مذموم کارروائیوں کی مذمت کرنی چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا بےگناہ معصوم شہریوں کو شہید ، ٹرین یرغمال بنانا اور بسوں سے عام شہریوں کو اتار کرشناخت کر کے قتل کرنا کسی طور قبول نہیں ،مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رہے گی ،پروپیگنڈ ہ کرنے اور گالی کو شعار بنانے والے انجام کو جاپہنچے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاحکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کامیاب معاشی استحکام لا چکی ،تمام بیرونی ادارے معاشی حالت کے بہتر ہونے کا اقرار کر رہے ہیں،مہنگائی کو بریک،ملک معاشی بحران سے نکل گیا، دہشتگرد ”را“ کے ایجنٹ اور افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان کو علیحدہ کرنا چاہتے ہیں،خاتمہ کرکے رہیں گے، بلوچستان کی ترقی کا ہر مطالبہ پورا کیا جائےگا۔
قوم کا دو ٹوک فیصلہ ہے دہشتگردی کسی صورت قبول نہیں ،رانا ثنا

















