راچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے کہاہے انصاف نہیں ملتا،احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے،حکمران بتائیں کہاں جائیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا عدالتیں بتائےں انصاف کہاں سے ملے گا، وزیر اعظم، صدر بتائیں کہاں جائیں، احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے،کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں، لہولہان ہوتی رہیں، سینکڑوں نوجوان ڈاکووں کے ہاتھوں مارے گئے،ڈمپر نان کسٹم پیڈ ،سمگل شدہ ہیں، مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے،چیف جسٹس کو خط لکھاسپریم کورٹ معاملے پر سوموٹو لے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہاحادثات میں جاں بحق افراد کےلئے پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں،لیاری گینگ وار کی طرح وارداتیں شروع ہوگئیں اگر کوئی حقوق کےلئے از خود کھڑا ہو تو موردالزام نہ ٹھہرایا جائے۔
انصاف نہیں ملتا،احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ،حکمران بتائیں کہاں جائیں، ایم کیو ایم



















