اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی بینک نے پنجاب کلین ایئر پروگرام کیلئے 30کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا،اعلامیے کے مطابق رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی ،ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار عوامی صحت کو بہتر بنانا ، پنجاب کلین ایئر پروگرام سموگ کم کرنے کا منصوبہ ہے، لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی اہم کوشش ہے، صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی، منصوبہ عالمی بینک کے نئے کَنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہے، لاہور ڈویژن کے 13 ملین شہریوں کیلئے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔
عالمی بینک نے پنجاب کلین ایئر پروگرام کیلئے 30کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا



















