صحبت پور:زمینی تنازع ایک خاندان کے 7افراد قتل،لاشیں ،گھر نذر آتش
صحبت پور: (مشرق نیوز)صحبت پور میں زمینی تنازع پر کسان، بیوی اور 5 بچوں سمیت قتل،لاشیں ،گھر بھی نذر آتش کردیا گیا۔
مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک خاندان کے7افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا، مارے گئے بچوں کی عمریں ایک سے 15 سال کے درمیان ہیں،فائرنگ کے بعد ملزموں نے جھونپڑی نما گھر کو آگ لگا کر لاشیں جلا دیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کسان مقامی زمین کی زمین پر کاشتکاری کرتا تھا، لاشوں کو ضروری کارروائی کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زرعی زمین کے تنازع کا نتیجہ ہے،بعدازاں تمام افراد کو آہوں ، سسکیوں کےساتھ مانجھی پور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ میں رشتے داروں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


















